
لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل میں رواں سال میں مجموعی طور پر 8895 درخواستیں موصول،8512 درخواستیں نمٹا ئی گئیں،383پرکارروائی جاری
عوامی شکایات کے حل کیلئے مختص ہیلپ لائن 1242کے ذریعے شہریوں کومسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے:بلال صدیق کمیانہ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور پولیس کے زیر انتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو خدمات کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔ لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل میں رواں سال میں اب تک مجموعی طور پر 8895 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 8512 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ بقایا383درخواستوں پرکارروائی کی جارہی ہے۔ لاہور پولیس کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ایوان وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول ہونے والی تمام251 درخواستوں کو بھی نمٹا دیا گیا ہے۔ مسائل کے حل کے لئے سی سی پی او آفس آنے والے 4131درخواست گزاروں کی4011درخواستیں نمٹائی جا چکیں جبکہ بقایا120پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی4506درخواستوں میں سے 4246پر بھی کارروائی عمل میں لائی جا چکی جبکہ 260پر کام جاری ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سی سی پی اوآفس کی عوامی شکایات کے حل کیلئے مختص ہیلپ لائن 1242کے ذریعے شہریوں کومسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات ہیلپ لائن 1242 پر درج کروائیں تا کہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عام آدمی کے مسائل کوبروقت نمٹایا جا رہا ہے۔لاہور پولیس شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔