مشرق وسطیٰ

لاہور کی کمرشل بلڈنگز میں منظور شدہ پارکنگ مقامات کو استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ۔اظفر علی ناصر

عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے ورکنگ ڈے سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔منظور شدہ پلازوں، عمارتوں پر پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات ، دکانیں، شورومز وغیرہ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا.

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر ہاو سنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر اور کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کمشنر آفس میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرلاہور کی تمام کمرشل بلڈنگز میں منظور پارکنگ مقامات کو پارکنگ کیلئے استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں عید کے فوری بعد پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ہوگا۔تمام منظور شدہ پلازے، عمارتوں پر پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات ، دکانیں، شورومز وغیرہ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔ متعلقہ تاجر ایسوسی ایشن کی ضمانت اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ڈی سیلنگ ہوگی۔ وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے اس آپریشن کی منظوری دی ہے۔
نگران صوبائی وزیر پنجاب سید اظفر علی ناصرنے کہا کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ٹیم بہت اچھا کام کررہی ہے۔پارکنگ بحالی کیلئے کاروباری افراد کو عید کی چھٹیوں تک کی مہلت دی جاتی ہے۔کمرشل عمارتوں ، پلازوں شاپنگ سنٹرز، میگا سٹورز کو مطلع کیا جاتا ہے پارکنگ کی جگہ پر پارکنگ فوری بنائیں۔پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر کاروباری سرگرمیاں اورتجاوزات نہیں چلنے دیں گے۔ شہر میں ٹریفک کے آدھے مسائل پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر تجاوزات بننے کی وجہ سے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر بھر میں بلا امتیاز کارروائی ہو گی اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔تمام کاروباری حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عید تک تجاوزات ختم کریں۔ عید کے فوری بعد شہر بھر میں کریک ڈاون شروع ہو جائے گا۔قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کی املاک سیل کی جائیں گی، سخت ایکشن کیا جائے گا۔لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے جامع لائحہ عمل بنا یا گیا ہے۔شہر میں سموگ اور بڑھتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کرنے پر رہے ہیں۔عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے سے ہی کریک ڈاون کا آغاز کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہر کی9 ماڈل شاہراہوں کو ہر لحاظ سے ماڈل بنایا جارہا ہے۔ماڈل شاہراہوں کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے ورکنگ ڈے سے آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ایل ڈی اے، ٹیپا کی ٹیمیں شہر بھر میں سروے کر رہی ہیں۔عید سے قبل تمام عمارتوں کو نوٹسز جاری کر دیئے جائیں گے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈی اے نئی بلڈنگز کی منظوری کے لیے روف ٹاپ گارڈننگ اور سولر کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔لاہور شہر کی خوبصورتی اور رونق کو بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر لاہور میں صرف پھلدار اور پھولدار درخت لگیں گے۔ شہر میں چیل گوشت پھینکنے اور فروحت کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر ، چیف ٹیپا، ایل ڈی اے اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔٭٭٭٭٭

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button