مشرق وسطیٰ

دیانت داری موٹروے پولیس میں ایمان کی حیثیت رکھتی ہے، ایڈیشنل آئی جی نارتھ

ہیلپ، انفورسمنٹ اور ایجوکیشن ادارے کا بنیادی کردار ہے، بروقت مدد کرکے عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ایڈیشنل آئی جی نارتھ زبیر ہاشمی نے کہا ہے کہ میرٹ پر بھرتی موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی اہم وجہ ہے، دیانت داری موٹروے پولیس میں ایمان کی حیثیت رکھتی ہے۔
پیر کو موٹروے ٹریننگ کالج میں تربیتی افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلپ، انفورسمنٹ اور ایجوکیشن ادارے کا بنیادی کردار ہے، بروقت مدد کرکے عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ زیر تربیت افسران اپنے اندر مہارت پیدا کرنے کی جستجو پیدا کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button