
رجسٹرڈ ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کو 11 قسم کی مالی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔ ترجمان پیسی
پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی کیلئے پرُعزم 9 ماہ کے قلیل عرصہ میں مالی مراعات کی مد میں کی جانے والی ادائیگیوں کی رپورٹ جاری 56 ہزار سے زائد ورکرز میں 46کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): 19 اپریل 2023:پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی)ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی بروقت فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ادارہ نے 9 ماہ کے دوران ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی مد میں کی جانے والی ادائیگیوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔ 9ماہ کی قلیل مدت میں 56 ہزار سے زائد ورکرز میں 46 کروڑ روپے سے زائدکی رقم تقسیم کی گئی۔ ترجمان پنجاب سوشل سکیورٹی کے مطابق ادارہ رجسٹرڈ ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کو 11 قسم کی مالی ادائیگیاں کررہا ہے۔ بیماری کا مفت علاج، معذوری میں پینشن، ورکرز کے اہل خانہ کو پینشن،بیوہ کو عدت کے دوران تنخواہ کی ادائیگی، زچگی میں چھٹی کے دوران تنخواہ، وقتی معذوری پر گریجویٹی،ری ہیبلٹییشن، ٹرانسپورٹ الاؤنس، حادثاے کی صورت میں مالی تحفظ،حج کی ادائیگی میں مالی مدد، تدفین کے اخرات کی مد میں ورکرز اوراُن کے اہل خانہ کو رقم تقسیم کی جارہی ہے۔ ترجمان سوشل سکیورٹی نے بتایا کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی محدود وسائل کے باوجود ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے۔