لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹس کو کی سلطنت بلیک میلنگ کے بل بوتے پر قائم ہے،ویسے بھی سیاست مسلم لیگ (ن) کے بس کی بات نہیں رہی اس لئے انہیں آڈیو ، ویڈیوز کی دکانیں کھول لینی چاہئیں.
تحریک انصاف اقتدار میں آ کر اصلاحات کے ذریعے ہر نظام کو تبدیل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے جو جدوجہد شروع کی تھی وہ اپنی منزل کے قریب ہے ہے ،ایک شخص نے اپنے ولولے اور ہمت سے قومی تاریخ کا دھارہ بدل دیا اور اسٹیٹس کو بے نقاب کردیا،ان شا اللہ اس تحریک کی کامیابی حقیقی آزادی کی ضامن ہوگی۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ اس وقت بپھرے ہوئے بیل کی طرح ہر چیز کو روند رہا ہے لیکن عوام جلد انہیں نکیل ڈالیں گے اور انہیں اس کے اصل مقام تک پہنچایا جائے گا۔