مشرق وسطیٰ

شہر میں ٹریفک ا ور آلودگی کے مسائل حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔محمد علی رندھاوا

بلڈنگ پلان میں منظور شدہ پارکنگ کی جگہ سے تجاوزات ہٹانے کے لیے جامع آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔9 اہم شاہراہوں کو ہر لحاظ سے ماڈل بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محمد علی رندھاوا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوانے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک ا ور آلودگی کے مسائل حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل و دیگر املاک کے مالکان ا ور انتظامیہ کو عید سے قبل تجاوزات ہٹانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور اب بلڈنگ پلان میں منظور شدہ پارکنگ کی جگہ سے تجاوزات ہٹانے کا آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ 9 ماڈل شاہراہوں کو ہر لحاظ سے ماڈل بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ کی بحالی اور گرینری کو بڑھایا جا رہا ہے۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاو ایل ڈی اے افسران کے اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اجلاس میں کمشنر لاہور کو شہر میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن کے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے، ٹیپا، ایم سی ایل، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر گرینڈ آپریشن کریں گے۔ایل ڈی اے9 ماڈل شاہراہوں پر پارکنگ کے لیے منظور جگہ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرے گااورپارکنگ کے لیے مختص جگہ پارکنگ کے مقاصد کے لیے ہی استعمال کی جائے گی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز عمران علی، چیف ٹاو ن پلانر شکیل انجم منہاس ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاءقاسم بھٹی اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button