ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس کی ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر سے ملاقات ہوئی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر’نے استقبال کیا۔جعفر روناس نے محمد سلیم ساگر کو ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔محمد سلیم ساگر نے جعفر روناس کی طرف سے نیک خواہشات کے اظہار پر خیرمقدم کیا۔ملاقات میں دوطرفہ سطح پر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں الحمرا اور خانہ فرہنگ ایران نوجوانوں کی تربیت کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ورکشاپ میں تین ایرانی آرٹسٹ ‘نوجوان آرٹسٹوں کے فن کو نکھارئیں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرنے اس موقع پر کہا کہ ایران فن اور فنکاروں کی خدمات کو سراہتے ہیں،الحمرا اپنی احسن روایات کو آگے بڑھائے گا۔ملاقا ت میں اسلامی فن ثقافت کے فروغ کے لئے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس نے اس حوالے سے کہا کہ ایران قدیم فنون کے خزانوں سے مالا مال ہے،الحمرا میں آنا باعت افتخار ہے۔ورکشاپ کے انتظامات کی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں جائیں گی۔ملاقات کے اختتام پر سوونئیر کا تبادلہ ہوا۔