
نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا کے حوالے سے حقیقت بیان کردی
بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ان کی سالگرہ پر مبارک بادیں دی جاتی ہے، اروشی نے بھی دی تھی لیکن ان کو جواب میرے مینجر نے دیا۔
کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میرا مقصد صرف کرکٹ کھیلنا اور اسی پر پورجہ مرکوز کرنا ہے یہی میری محبت ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام "باؤنسر عید اسپیشل” میں نسیم شاہ نے بطور مہمان شرکت کی اور ہر قسم کے سوالات کا بہت مہذب اور پرسکون انداز میں جواب دیا۔
بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ان کی سالگرہ پر مبارک بادیں دی جاتی ہے، اروشی نے بھی دی تھی لیکن ان کو جواب میرے مینجر نے دیا۔
نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی سالگرہ پر ان کے مداح ، کولیگز اور دیگر شخصیات وش کرتیں ہیں۔ ان دنوں میں ایک میچ میں مصروف تھا، تو میں نے اپنے مینجر کو یہ ٹاسک سونپا کہ کسی بھی برتھ ڈش آئے تو اس کا ریپلائی ضرور کرنا۔ خاص طور پر سینئر کھلاڑیوں اور ٹوئٹر پربلیو ٹک والوں کا شکریہ ضرور ادا کرنا، اسی دوران اروشی روٹیلا نے برتھ ڈے کی وش کی جس پر شکریہ لکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عید کا دن گھر پر گزارنا پسند ہے اور اس کا مزہ اہل خانہ کے ساتھ ہی آتا ہے، انگلینڈ میں ہونے والی کاؤنٹیز میں عید کی نماز پڑھنے کے بعد خود کو ہ یعید مبارک کہہ دیتا تھا۔ ان دنوں صرف نماز پڑھنے کیلئے نئے کپڑے پہنتے تھے۔
دوستوں کے ساتھ شرارت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افتخار احمد اور میں نے محمد نواز کے جعلی دستخط کرکے فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک لاکھ روپے تک کا کھانا کھایا، انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیاں مجھے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں جن میں سے کچھ بہت مزاحیہ ہوتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو بتائے نہیں جاسکتے۔