مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے کی مال روڈ پر میپل کے نایاب اور خوبصورت درختو ں کی شجرکاری

ی ایچ اے کی مال روڈ پر میپل کے نایاب اور خوبصورت درختو ں کی شجرکاری کا انعقاد کیا گیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)پی ایچ اے کی مال روڈ پر میپل کے نایاب اور خوبصورت درختو ں کی شجرکاری کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے میپل کے درخت کا پودا لگا کر مال روڈ پر شجرکاری کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ذیشان کلین اینڈگرین لاہور مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے شہر بھر میں میپل کے درختوں کی شجرکاری کررہا ہے ۔ مال روڈاور جیل روڈ پر 200 میپل کے درختوں کی شجرکاری کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میپل کے درختوں کی خوبصورتی شہر کے حسن میں مزید اضافہ کریگی ۔ میپل کے 10 سے15 فٹ کے درختوں کی شجرکاری کررہےہیں ۔ ایک سے ڈیڑھ سال میں یہ درختوں شہر کے حسن کو دوبالا کردیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کیلئے کوشاں ہے شہری بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button