
لاہور ٹریفک پولیس کا شہریوں کی سہولت کے پیش نظر بڑا اقدام، سی ٹی او لاہور
ہمارا مقصد چالان یا ریونیو اکھٹا کرنا نہیں،ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی ضمانت ہے، شہریوں کو لائسنس جاری کرنے کا مقصد انہیں خود اعتماد ڈرائیور بنانا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کھول دئیے گئے،شہری رات 12 بجے تک لائسنس سروسز کےلئے تشریف لاسکتے ہیں، خدمت مرکز مون مارکیٹ، لبرٹی، ڈیفنس K بلاک اور گریرٹر اقبال پارک 24/7 کھلے ہیں، ٹیسٹنگ سینٹر مناواں، ارفع کریم اور بحریہ سینٹر رات 12 بجے تک کھلے ہیں، 04 موبائل وینز کو مختلف چوکوں، ناکوں پر تعینات کردیا گیا، علاوہ ازیں لائسنس بوتھ ریلوے اسٹیشن، کینٹ، سمن آباد، اچھرہ، ٹھوکر نیاز بیگ، گرین ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن اور سی ٹی او آفس رات 12 بجے تک کھلے ہیں، شہریوں کو 02 ہزار جرمانے کی بجائے لائسنس بنوانے پر آمادہ کیا جارہا ہے، لائسنس دفاتر کے باہر بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کریک ڈاؤن کےلئے عارضی ناکےشہریوں کو چالان کی بجائے لائسنس بنوانے پر آمادہ کیا جانے لگا، لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو فوری لرنر پرمٹ جاری کئے جانے لگے، جبکہ لرنر پرمٹ رکھنے والے شہریوں کو وارننگ، جلد لائسنس بنوانے کی ہدایات کیں گئیں ہیں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 02 ہزار روپے جرمانہ ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد چالان یا ریونیو اکھٹا کرنا نہیں،ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی ضمانت ہے، شہریوں کو لائسنس جاری کرنے کا مقصد انہیں خود اعتماد ڈرائیور بنانا ہے، رواں سال میں اب تک 06 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سہولیات فراہم کیں گئیں ہیں،