
شہریوں کے ایل ڈی اے سے متعلق کیسز میں متعلقہ ریکارڈ بروقت پیش کیا جائے۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے
شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے میں لیگل وِنگ کا کردار انتہائی اہم ہے۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوا
لاہو پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے لیگل ونگ کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر عمران علی، چیف انجینئر اسرار سعید خان اور ڈائریکٹر لاء عبدالرزاق نے کمشنرلاہورکو بریفنگ دی ۔اس موقع پرکمشنرلاہورمحمدعلی رندھاوانے کہاکہ شہریوں کے ایل ڈی اے سے متعلقہ کیسز میں متعلقہ ریکارڈ بروقت پیش کیا جائے کیونکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے میں لیگل ونگ کا کردار انتہائی اہم ہے۔کمشنرلاہورنے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ 9 ماڈل شاہراہوں پر جامع حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے روف ٹاپ گارڈننگ ، شجر کاری اور گرین بیلٹ کی بحالی پر اقدامات جاری ہیں۔اجلاس میں سینئر لیگل ایڈوائزر وسیم بدر، بیرسٹر حارث عظمت اور صاحبزادہ مظفر علی اورلاء آفیسر عمر حیات نے شرکت کی.