پریس ریلیز 29 اپریل 2023 شعبہ تعلقات عامہ واسا ایل ڈی اے لاہور
ونیسیف سے صباحت امبرین کا کہنا تھا کہ نئی سپلائی لائن کے لیے یونیسیف واسا لاہور کو 2 کروڑ روپے مالی امداد فراہم کرے گا۔یہ منصوبہ 2 سے 3 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):واسا لاہور یونیسیف کے تعاون سے لاہور کے کم آمدنی والے علاقوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کا نیا منصوبہ شروع کرنے لگا ہے۔پنج پیر شادی پورہ میں واسا لاہور یونیسیف کے تعاون سے نئی واٹر سپلائی لائن کی تنصیب عمل میں لائے گا۔اس سے قبل پنج پیر شادی پورہ کے کچھ علاقے صاف پانی کی فراہمی سے محروم تھےیونیسیف کے تعاون سے واسا لاہور 8 ہزار فٹ واٹر سپلائی لائن بچھائے گا۔یونیسیف سے صباحت امبرین کا کہنا تھا کہ نئی سپلائی لائن کے لیے یونیسیف واسا لاہور کو 2 کروڑ روپے مالی امداد فراہم کرے گا۔یہ منصوبہ 2 سے 3 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تنصیب سے پنج پیر شادی پورہ عزیز بھٹی ٹاون کی 10 ہزار سے زائد آبادی مستفید ہوگی اور ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ یونیسیف کا تعاون قابل ستائش ہے۔صباحت امبرین کا کہنا ہے کہ یونیسیف واسا لاہور کی معاشی و تکنیکی معاونت جاری رکھے گا۔یونیسف کا یونین کونسل گوالمنڈی اور یونین کونسل ساندہ کلاں میں بھی واٹر سپلائی لائن لگانے کا اعادہ۔اس منصوبے سے واسا لاہور کو صاف پانی کے ترسیلی نظام میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی۔