
مشرق وسطیٰ
چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہورکیپٹن(ر) مستنصر فیروز کو ایس ایس پی(ایڈمن) لاہور کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا
انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے نوکری سے متعلقہ معاملات بر وقت نمٹائے جائیں گے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہورکیپٹن(ر) مستنصر فیروز کو ایس ایس پی(ایڈمن) لاہور کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے ایس ایس پی(ایڈمن) کے عہدے کااضافی چارج سنبھالنے کے بعد سی سی پی او آفس کی مختلف برانچز کے سربراہان اور سٹاف سے اپنے دفتر میں ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے عملے کو محنت، دیانت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے نوکری سے متعلقہ معاملات بر وقت نمٹائے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ پولیس شہدا ء کے ورثا کی ویلفیئر کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اوران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔