مشرق وسطیٰ

کثیرالمنزلہ عمارتوں میں پنجاب کمیونٹی سیفٹی تعمیراتی ضوابط کا نفاذوقت کی اہم ضرورت ہے: سیکرٹری ایمرجنسی سروسز

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے 2لاکھ9ہزار سے زائدآتشزدگی کے حادثات پہ ریسپانڈ کرتے ہوئے612ارب روپے سے زائدمالیت کےممکنہ نقصانات کو ہونے سے بچایا: ڈاکٹررضوان نصیر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فائر فائٹرز کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انسانیت کیلئے فائر فائٹرز کی جذبہ خدمت لگن، ہمت، بے لوث قربانی اورانمول خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ‘فائر سیفٹی زندگی کی حفاظت ہے’ اور بروقت احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانا حادثے کے بعد ہونے والے نقصان پر افسوس کرنے سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت کی ضرورت ہے کہ پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ 2021 اور پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ضوابط 2022 کو بلند و بالا عمارتوں میں لاگو کیا جائے اور ملک میں فائر سیفٹی کو فروغ دینے کیلئے نئی پیش رفت کی جائے۔ وہ گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ڈائریکٹرجنرل ریسکیو پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں فائر فائٹرز کا عالمی دن علامتی طور پر منایا گیا۔ ضلعی ایمرجنسی افسران نے اپنے متعلقہ اضلاع میں شہید فائر فائٹرز کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء کی خدمات پر فخر ہے اور شہداء اور انکے لواحقین کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب کے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں چیمبر آف کامرس، تاجر تنظیموں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ 2021 اور پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز 2022کے اہم پہلوؤں اور عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے سال 2022 کیلئے ڈویژن کے بہترین ریسکیورز کو شیلڈزو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز حقیقی ہیرو ہیں کیونکہ جب لوگ آگ کی ایمرجنسی کے دوران خوف کے عالم میں بھاگ رہے ہوتے ہیں تو بہادر فائر فائٹرز جلتی ہوئی عمارتوں میں داخل ہو کر لوگوں کی جانیں اور املاک بچانے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ اعلیٰ کاکردگی کے حامل فائرفائٹرزحوصلہ افزائی کرنادیگر فائر فائٹرزکیلئے اپنے کام میں بہتری لانے کیلئے ایک مثبت مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریسکیو 1122 کے جامع ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے بعد پہلی جدید فائر سروس 2007 میں شروع کی گئی تھی۔اس جدید فائر ریسکیو سروس نے گزشتہ 14 سالوں کے دوران پنجاب میں 209770 سے زائد آتشزدگی کے حادثات پہ ریسپانڈ کرتے ہوئے 612ارب روپے اس سے زائد مالیت کے ممکنہ نقصانات کوہونے سے بچایا۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ 2021 اور پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز 2022 کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیا۔ ان ضوابط کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عمارتیں آگ سے بچاؤ کے ضروری اقدامات جن میں ہائیڈرنٹ سسٹم، ہنگامی اخراج کی سیڑھیاں اور موثر فائرفائٹنگ کیلئے پانی کی دستیابی وسٹوریج سے لیس ہوں تاکہ مکینوں کوکسی بھی حادثہ کی صورت میں ممکنہ نقصان سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ پنجاب میں محفوظ اورسیفٹی کلچر کو یقینی بنانے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی ھدایات پر عمل کریں۔ ریسکیو 1122 کامشن سماجی طور پر ذمہ دار اور حادثات سے محفوظ کمیونٹی کے ذریعے محفوظ معاشرے کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button