مشرق وسطیٰ

پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت ای آبیانہ سسٹم بارے اجلاس بورڈ کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبیانہ بل کی ڈور ٹو ڈور ڈلیوری کو بروقت یقینی بنایا جائے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سیکرٹری آبپاشی واصف خورشید ، ممبر ٹیکسز طارق قریشی ،سیکرٹری ٹیکسز تاثیر احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔سیکرٹری آبپاشی واصف خورشید کی جانب سے آبیانہ کی ریکوری بارے ایس ایم بی آر کو بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبیانہ بل کی ڈور ٹو ڈور ڈلیوری کو بروقت یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں آبیانہ کی رقم ریونیو حرارکی کے ذریعے وصول کرنے غور بھی کیا گیا۔
ایس ایم بی آر نے کہا کہ نمبرداران ریکوری کو ہفتہ وار خزانے میں جمع کروانے پر پابند کیا جائے اور متعلقہ افسران فیلڈ میں جا کر ریکوری کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائیں ، ریونیو اور آبیانہ کی ریکوری کے لیے ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے گی ، سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ای آبیانہ کولیکشن سسٹم کے نفاذ کا مقصد نظام میں شفافیت لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایریگیشن رولز میں ترامیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے آبیانہ اور ریونیو ریکوری بارے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کولیکشن کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
اجلاس میں پانی کا استعمال کرنے والی انڈسٹریز سے بھی واٹر چارجز وصول کرنے اور واٹر کولیکشن بارے آبپاشی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ واٹر ریٹ کی اسسمنٹ کی جائے اور اہداف کو بروقت مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ واٹر ریکوری بارے ضلعی اور تحصیل سطح پر کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button