پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں زیر تعمیر میڈیکل کے منصوبہ جات میں تیزی لانے کا فیصلہ
کمشنر سوشل سکیورٹی کوثر خان نے زیر تعمیر منصوبہ جات کی ہفتہ وارا رپورٹ طلب کر لی۔ ڈائریکٹر ورکس کو ہر ہفتے تعمیر اتی کاموں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات۔کمشنر سوشل سکیورٹی کوثر خان کا سرگودھا میں زیر تعمیر سوشل سکیورٹی ہسپتال کا اچانک دورہ.ہسپتال کے گرے سٹرکچرکا 75% کام مکمل کر لیا گیاہے۔ ترجمان پیسی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں زیر تعمیر میڈیکل کے منصوبہ جات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی کوثر خان نے متعلقہ حکام سے اس حوالے سے زیر تعمیر منصوبہ جات کی ہفتہ وارا رپورٹ طلب کر لی ہے۔ترجمان پیسی کے مطابق ڈائریکٹر ورکس کو ہر ہفتے تعمیر اتی کاموں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ رپورٹس میں تعمیراتی کاموں کی پروگرس اور میٹریل کوالٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔مزید براں کمشنر سوشل سکیورٹی کوثر خان نے سرگودھا میں زیر تعمیر سوشل سکیورٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ہسپتال کے زیر تعمیر بلاکس کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر ورکس آفتاب غنی نے تعمیراتی کام بارے کمشنر سوشل سکیورٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ہسپتال کے گرے سٹرکچرکا 75% کام مکمل کر لیا گیاہے۔کمشنر سوشل سکیورٹی کوثر خان نے متعلقہ حکام کو اکتوبر تک ہر صورت ہسپتال کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ ترجمان پیسی نے اس حوالے سے بتایا کہ ہسپتال کی تعمیر سے سرگودھا کے 35ہزار ورکرز اور اُن کے اہل خانہ مستفید ہوں گے۔ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال میں ورکرز کو ایک چھت تلے جدید ترین علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال 57 کنال رقبہ پر محیط ہے اور ہسپتال کی تعمیر پر تقریباً 376.182 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ ترجمان پیسی نے کہا کہ پنجاب سوشل سکیورٹی ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کو گھر کی دہلیز کے قریب ترین میڈیکل کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔