مشرق وسطیٰ

گورننس اور سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے آئی ٹی کا استعمال ناگزیر ہے۔چیف سیکرٹری

انہوں نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پیپر لیس ورکنگ کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے ای پروکیورمنٹ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌46ویں سپیشلائزڈٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران نے جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ کا مطا لعاتی دورہ کیا۔ وفد کو پنجاب میں امن و ا مان کی صورتحال، ای گورننس اور انتظامی ڈھانچے بارے بریفنگ دی گئی۔  
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ گورننس اور سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پیپر لیس ورکنگ کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے ای پروکیورمنٹ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
 چیف سیکرٹری نے کہا کہ افسران اپنے فرائض محنت، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کیساتھ سر انجام دیں اور لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوں نے زیر تربیت افسران کو رولز آف بزنس، پروکیورمنٹ سمیت دیگر قواعد و ضوابط سے زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل کرنے کی تاکیدکی اورشرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button