مشرق وسطیٰ

مسنگ گھرانے ،افرادکو شمار کرنے کے لیے 15مئی تک اتوار کو بھی تمام اے سیز اور مردم شماری ٹیمیں فیلڈ میں ہونگی‘ کمشنر لاہور

کمشنر لاہور نے کہا کہ بلاک وائز کارکردگی ،تمام سپروائزرز اور شمارکنندگان کو ادائیگی سے مشروط ہوگا۔کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ جائزہ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 3دنوں میں لاہور میں 4924جبکہ ڈویژن میں 7755گھرانوں کا اضافہ شمار ہوا ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری مردم شماری میں مسنگ گھرانے اور افرادکو شمار کرنے کے لیے 15مئی تک اتوار کو بھی تمام اے سیز اور مردم شماری ٹیمیں فیلڈ میں ہونگی۔ کمشنر لاہور کی زیرصدارت 15مئی تک روزانہ اجلاس ہوگا۔ روزانہ کے اہداف کا جائزہ ہوگا۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ بلاک وائز کارکردگی ،تمام سپروائزرز اور شمارکنندگان کو ادائیگی سے مشروط ہوگا۔کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ جائزہ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 3دنوں میں لاہور میں 4924جبکہ ڈویژن میں 7755گھرانوں کا اضافہ شمار ہوا ہے۔ کمشنر لاہور کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ کل میں لاہور میں 41251 جبکہ ڈویژن میں 84024افراد کا اضافہ شمار ہوا ہے۔
پورٹ کے مطابق 3دنوں میں لاہور میں 111172 جبکہ ڈویژن میں 193131 اضافہ شمار ہوا ہے۔ساتویں مردم شماری و پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے 15مئی 2023 تک کی ڈیڈ لائن مقرر ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت مردم شماری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراونشیل ڈائریکٹر سینسس ڈاکٹر وسیم عباس، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی نے شرکت کی جبکہ تمام ڈی سی ز و اے سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے تحصیل وائز تمام اے سیز کیلئے اہداف مقرر کردئیے۔اہداف کے حصول کا روزانہ جائزہ ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر اے سی کے ساتھ پروفیشنل مردم شماری افسران تعینات ہوگا۔ کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے سیز اپنے سرکلز و بلاکس میں مردم شماری پروموشن و آگاہی کیلئے ابلاغ کے تمام ذرائع استعمال کریں۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ 15مئی تک مردم شماری ہی تمام افسران کی ٹاپ ترجیح ہے۔ ہر خالی گھر کی رپورٹنگ پر متعلقہ اے سی خود جاکر تصدیق کریگا۔ اگر مردم شماری کا نمائندہ آپ کے گھر تک نہیں پہنچا تو شہری 9727پر میسیج کریں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ مسنگ گھروں وافراد کو ڈیٹا میں لانے کیلئے توسیع کے دوران تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق شکایات کیلئے کال سینٹر 0800-57574قائم کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button