
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرکی زیر صدارت سکیورٹی،لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بارے جائزہ اجلاس
افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن بارے بریفنگ دی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرکی زیر صدارت سکیورٹی اورلاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بارے جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ ایس پی سکیورٹی کیپٹن(ر)دوست محمد، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی اور ڈویژنل ایس پیزنے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن بارے بریفنگ دی۔افضال احمد کوثر نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے تھانوں کی ٹیمیں ڈولفن سکواڈ کے ساتھ مربوط روابط یقینی بنائیں۔جنرل ہولڈ اَپ ودیگر پٹرولنگ یونٹس میں نفری کی حاضری مکمل رکھی جائے۔ ہاٹ سپاٹ ایریاز وبنک ہائے کے اطراف موثر گشت یقینی بنائی جائے۔ناکوں اور چیک پوسٹوں پر دورانِ چیکنگ فیملیز کا خیال رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس افسران اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے مدعی مقدمہ سے رابطہ میں رہیں۔ون فائیو کالز،وارداتوں اوردرج مقدمات کو خود چیک کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں، جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔