مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے نوٹس پر ایکشن،تشدد میں ملوث ملزمہ گرفتار،

رحیم یار خان ہولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے تشدد میں ملوث ملزمہ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور کو فور ی کاروائی کی ہدایت کی تھی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌رحیم یارخان میں کمسن گھریلو ملازمہ پربہیمانہ تشدد کا واقع پیس آیا جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا۔رحیم یار خان ہولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے تشدد میں ملوث ملزمہ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور کو فور ی کاروائی کی ہدایت کی تھی جن کے حکم پر ڈی پی اورحیم یار خان رضوان گوندل نے مالکن اور اسکے خاوند کے خلاف کاروائی کی۔کمسن گھریلو ملازمہ مہرین پر تشدد کرنیوالی مالکن عروسہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کہنا ہے کہ مالکن نے چوری کا الزام لگا کر کمسن گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مسحق نہیں ۔تشدد کا شکار بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button