مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا شہری سہولیات کے منصبوں کی جلد تکمیل کیلئے متحرک

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دورے،ترقیاتی کاموں کاجائزہ سمن آباد انڈرپاس 30مئی تک ٹریفک کیلئے اوپن ہوجائے گا. لاہور برج توسیعی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈلائن 31 مئی ہے۔کمشنرلاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا شہری سہولیات کے منصبوں کی جلد تکمیل کیلئے متحرک ہیں۔انہوں نے زیر تعمیر لاہور برج توسیعی منصوبے و سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کیا اورچیف انجینئرایل ڈی اے، کنٹریکڑز اور متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے کمشنرلاہورکو بریفنگ دی۔اس موقع پرکمشنرلاہورنےلاہور برج توسیعی منصوبے پر روزانہ کے شیڈولڈ اہداف کےمطابق تعمیری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ کنٹریکٹر ڈیڈلائن کےمطابق کام مکمل اسے ہر طرح کی سپورٹ فراہم ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور برج توسیعی منصوبے تکمیل کی ڈیڈلائن 31 مئی ہے۔لاہور برج توسیعی منصوبے کے پلرز کا اہم کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔کسی تاخیر کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہاکہ مئی کے آخری ہفتے میں پی ایچ اے لاہور برج پر ہارٹیکلچر ورک شروع کردے۔کمشنرلاہورنے کہاکہ سمن آباد انڈرپاس 30مئی تک ٹریفک کیلئے اوپن ہوجائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ انڈر پاس ہرلحاظ سے جلد مکمل کریں اورچاروں اطراف کی سڑکیں بھی مکمل کی جائیں۔کمشنر لاہور نے سمن آباد انڈرپاس کے ساتھ سلپنگ روڈز کی تعمیر کا شیڈول بھی طلب کرتے ہوئے کہاکہ
سمن آباد انڈر پاس پر ہر شفٹ پر مانیٹر تعینات کرنے سے دن رات کام ہورہا ہے۔ترقیاتی منصوبوں پر یومیہ کنسٹرکشن اہداف کے مطابق کام جاری ہے۔سمن آباد انڈر پاس ڈیڈ لائن پر ہر صورت مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام انتظامی محکمے مربوط انداز میں کام کررہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button