
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے 23 اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 61 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی۔ مذکورہ رقم لاہور، سرگودھا، جھنگ، ملتان، راولپنڈی، وہاڑی سمیت دیگر اضلاع کے اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے دی گئی ہے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس بالخصوص کانسٹیبلری کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے 23 اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 61 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی ہے۔ ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی محمد صلاح الدین نے بتایا کہ رواں مہینے ہونے والے پہلے اجلاس میں 19 اہلکاروں کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے 51 لاکھ 94 ہزار دینے کی منظوری دی گئی جبکہ دوسرے اجلاس میں 04 اہلکاروں کو میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے 9 لاکھ 48 ہزار روپے دینے کی منظوری دی گئی۔ مذکورہ رقم لاہور، سرگودھا، جھنگ، ملتان، راولپنڈی، وہاڑی سمیت دیگر اضلاع کے اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے دی گئی ہے۔