
پاکستان انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام پریشان ہیں، سید فخر امام شاہ
جمہوریت کی بقاء اور پاکستان کی سالمیت کیلئے فوری طور پر غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات وقت کا تقاضا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کبیروالہ کے دورہ کے موقع پر مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خصوصی گفتگو میں کیا
ملتان پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیرسید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام پریشان ہیں۔ سیاسی، معاشی اور معاشرتی عدم استحکام کا حل الیکشن میں ہے سب کو مل بیٹھ کر پاکستان کے وسیع تر مفاد میں سوچنا ہوگا۔ جمہوریت کی بقاء اور پاکستان کی سالمیت کیلئے فوری طور پر غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات وقت کا تقاضا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کبیروالہ کے دورہ کے موقع پر مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کبیر والا میں انتہائی مصروف دن گذارا انہوں نے مختلف علاقوں میں وفات پانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت، قل خوانی اور فاتحہ خوانی و دیگر تقریبات میں شرکت کی۔ سید فخر امام شاہ نے موضع دادوآنہ میں مہر قلب عباس دادوآنہ کے جنازہ میں شرکت کی۔جبکہ موضع بڑجھ سرگانہ میں مہر مختار حسین سرگانہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ علاوہ ازیں سید فخر امام شاہ نے میاں سرفراز سیال کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور موضع براجہ سرگانہ میں میاں حسن عباس سرگانہ سے خصوصی ملاقات کی علاوہ ازیں ظفر حسین قصائی مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔