
جنوبی پنجاب پاکستان کے ضلع راجنپور کے علاقے حاجی پور میں کپاس کی فصل جدید ٹیکنالوجی ڈرون کے ذریعے سپرے
کمشنر ڈی جی خان نے حاجی پور کے نزدیک کپاس کے پتوں کو چیک کیا۔اس موقع پر سفید مکھی کے کنٹرول کے لیے ڈرونز کی مدد سے کپاس کی فصل پر زرعی ادویات کا سپرے کیا گیا۔
جنوبی پنجاب پاکستان(مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب)ضلع راجنپور کے علاقے حاجی پور میں کپاس کی فصل جدید ٹیکنالوجی ڈرون کے ذریعے سپرے کیا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کا ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کے ہمراہ حاجی پور کا دورہ کرتے ہوئے سپرے کے عمل کا جائزہ لیا۔کمشنر ڈی جی خان نے حاجی پور کے نزدیک کپاس کے پتوں کو چیک کیا۔اس موقع پر سفید مکھی کے کنٹرول کے لیے ڈرونز کی مدد سے کپاس کی فصل پر زرعی ادویات کا سپرے کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار بڑھانے اور سفید مکھی سے بچاؤ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔جن علاقوں میں سفید مکھی کا حملہ زیادہ ہے وہاں پر ڈرونز کی مدد سے سپرے کی جا رہی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ فقیر حسین،ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ الیاس رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اصف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن راحت حسین راشد اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔