اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دہشت گردوں کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی حاصل ہے: آرمی چیف

سنیچر کو کوئٹہ میں چیف آف آرمی سٹاف کو مستونگ اور ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ’حالیہ دہشت گردی کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔‘
سنیچر کو کوئٹہ میں چیف آف آرمی سٹاف کو مستونگ اور ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’یہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار جن کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں، وہ پاکستان اور اس کے عوام کے دشمن ہیں۔‘
’بدی کی طاقتیں ریاست اور سکیورٹی فورسز کی بھرپور طاقت کا سامنا کرتی رہیں گی جنہیں ایک مضبوط قوم کی حمایت حاصل ہے۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button