اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ضلع ہنگو میں گیس پلانٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق 22 مئی کی رات کو ٹل میں مول گیس پلانٹ پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے نتیجے میں چار فرنٹئیر کانسٹیبلری اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

خیبر پختوانخوا کے ضلع ہنگو میں ٹل کے علاقے میں مول کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق 22 مئی کی رات کو ٹل میں مول گیس پلانٹ پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے نتیجے میں چار فرنٹئیر کانسٹیبلری اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈی ایس پی ہنگو عرفان خان کا میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو نجی سکیورٹی کمپنی کے اہلکار بھی شامل ہیں جو ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے دو گھنٹے تک دہشت گردوں کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرنٹیئرکانسٹبلری نے مل کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق گیس پلانٹ کے کنویں محفوظ رہے تاہم واقعے کے بعد پراڈکشن فی الحال روک دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹل منجی خیل کے علاقے میں مول پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کام کررہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button