اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لائیو: تحریک انصاف کے لیے ’جبری علیحدگیوں‘ کا نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا، عمران خان

’ہم نے پاکستان میں ’جبری شادیوں‘ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کے لیے ’جبری علیحدگیوں‘ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں۔‘

اہم نکات
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
پاکستان کی قومی اسمبلی نے نو مئی کے واقعات پر قرارداد مذمت منظور کی
عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی میں پیشی کے لیے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ
احتساب عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 31 مئی تک درخواست ضمانت منظور کر لی
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں آٹھ جون تک توسیع کر دی
عدالت نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے کیس کی سماعت بدھ کو سوا بارہ بجے تک ملتوی کر دی
Show latest update
تقریباً 2 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کے لیے ’جبری علیحدگیوں‘ کا نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا: عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ لکھا ہے کہ ’ہم نے پاکستان میں ’جبری شادیوں‘ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کے لیے ’جبری علیحدگیوں‘ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں۔‘
Urdu News
May 23, 2023 21:10 GMT+5
تقریباً 2 گھنٹے پہلے
فیاض الحسن چوہان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس پر دل دکھی ہے۔
’پارٹی کو 9 مئی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے قیادت نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ان کے علاوہ پارٹی میں کسی نے عمران خان کو نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا۔
’گذشتہ ایک سال سے میں کھڈے لائن تھا۔ میرا زمان پارک اور بنی گالہ میں داخلہ بند تھا۔‘
ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ سیاست کریں گے، سیاست نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
Urdu News
May 23, 2023 21:14 GMT+5
تقریباً 5 گھنٹے پہلے
کرپشن کے الزامات من گھڑت ہیں، عمران خان کا نیب کو جواب
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب کے 19 مئی کے نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔
عمران خان نے جواب میں کہا کہ ’نیب کے بھیجے گئے نوٹس سے واضح ہے کہ ان الزامات کی بنیاد وفاقی کابینہ کی جانب سے دسمبر 2019 میں رازدارانہ معاہدے کی منظوری ہے۔‘
’190 ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ہے جس سےکسی قسم کا کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ میں ذاتی طور پر این سی اے اور ملک ریاض کے درمیان طے شدہ معاہدے کا حصہ نہیں تھا، لہذا اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’نیب کی جانب سے کرپشن کے الزامات من گھڑت، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ میں نے یا میری اہلیہ نے ٹرسٹی کے طور پر کسی بھی اراضی یا دیگر ذرائع سے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا۔‘
’کابینہ نے اس رازدارانہ معاہدے کی منظوری متفقہ طور پر قانون کے مطابق دی تھی۔ نیب میں پیش ہونے سے قبل جمع کروائے گئے گزشتہ جواب میں اپنے اعتراضات سے آگاہ کر چکا ہوں۔‘
عمران خان نے اپنے جواب میں لکھا کہ ’نیب کی انکوائری رپورٹ 9 مئی کو میری غیرقانونی گرفتاری کے بعد موصول ہوئی تھی جو پولیس لائنز میں رہ گئی۔ درخواست ہے کہ انکوائری رپورٹ کی ایک کاپی میری زمان پارک کی رہائشگاہ پر پہنچائی جائے۔‘
’نیب کی جانب سے ضروری دستاویزات فراہم نہ کرنےکا الزام بھی غلط ہے۔ نیب کے کال اپ نوٹس کے جواب میں میری دسترس میں موجود تمام دستاویزات جمع کروائی جا چکی ہیں۔‘
Urdu News
May 23, 2023 18:09 GMT+5
تقریباً 5 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
کوئٹہ میں نو مئی کے پرتشدد احتجاج کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 25 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
Urdu News
May 23, 2023 18:08 GMT+5
تقریباً 5 گھنٹے پہلے
ڈاکٹر شیریں مزاری کا تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’آج سے وہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہیں۔‘
ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ’اس وقت میرے بچے، میری والدہ اور میری صحت میری ترجیح ہے۔‘
Urdu News
May 23, 2023 18:08 GMT+5
تقریباً 9 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی انتخابات کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے الیکشن کمیشن وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی دلیل مان لیں تو نظر ثانی میں ازسرنو سماعت کرنا ہو گی۔ آئین میں نہیں لکھا کہ نظرثانی اور اپیل کا دائرہ کار یکساں ہو گا۔‘
الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے موقف اپنایا کہ آئین میں دائرہ کار محدود بھی نہیں کیا گیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ’نظرثانی کو اپیل میں تبدیل مت کریں۔ آئین نے آرٹیکل 184(3) میں اپیل کا حق نہیں دیا۔ دائرۂ اختیار بڑھانے کے لیے آئین میں واضح ہونا چاہیے۔‘
جسٹس منیب اختر نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا کہ ’آپ کی دلیل مان لیں تو بہت پیچیدگیاں پیدا ہوجائیں گی۔ نظرثانی میں عدالت کو مکمل انصاف کے لیےآرٹیکل 187 کا اختیار بھی استعمال کرنا چاہیے۔‘
الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے دلائل میں کہا کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ آ جائے تو زیادہ آسان ہو جائے گا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن اور حکومت اس کارروائی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ ماضی میں حکومت بینچ پر اعتراض کرتی رہی ہے۔ کبھی فل کورٹ کبھی چار تین کا نکتہ اُٹھایا گیا۔‘
انہوں نے استفسار کیا کہ ’جو باتیں آپ نے لکھ کر دی ہیں وہ پہلے کیوں نہیں کی گئیں؟ کیا کسی اور ادارے نے اب الیکشن کمیشن کو یہ موقف اپنانے پر مجبور کیا ہے؟‘
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ’نیا مؤقف تو اپیل میں بھی نہیں کیا جاسکتا۔‘
عدالت نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے کیس کی سماعت بدھ کو سوا بارہ بجے تک ملتوی کر دی۔
Urdu News
May 23, 2023 14:04 GMT+5
تقریباً 10 گھنٹے پہلے
پنجاب اسمبلی انتخابات کے کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت کو نظرثانی میں انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا ہے۔ عدالت کو نظرثانی میں ضابطے کی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہیے۔‘
جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ ’کیا آپ کی دلیل ہے 184(3) میں نظرثانی کو اپیل کی طرح سماعت کی جائے؟‘
الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ ’بالکل میں یہی کہہ رہا ہوں 184(3) میں نظرثانی دراصل اپیل ہی ہوتی ہے۔ 184 (3) کے مقدمے میں نظرثانی کا دائرہ اختیار محدود نہیں ہونا چاہیے۔‘
چیف جسٹس عمر طا بندیال نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا کہ ’آپ نے دلائل میں بڑے اچھے نکات اُٹھائے ہیں۔ ان نکات پر عدالتی حوالہ جات اطمینان بخش نہیں ہیں۔‘
Urdu News
May 23, 2023 13:47 GMT+5
تقریباً 10 گھنٹے پہلے
‘پنجاب اسمبلی انتخابات کے کیس کی سماعت، ’سپریم کورٹ کیوں اپنے دائرہ اختیار میں ابہام پیدا کرے؟
سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی انتخابات کے کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ’نظرثانی درخواست کا دائرہ اختیار آئینی مقدمات میں محدود نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار بڑھایا جا سکتا ہے لیکن کم نہیں کیا جا سکتا۔‘
وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ ’نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار دیوانی اور فوجداری مقدمات میں محدود ہوتا ہے۔‘
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ ’بنیادی حقوق کے لیے عدالت سے رجوع کرنا سول نوعیت کا کیس ہوتا ہے۔‘
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ’آرٹیکل 184(3) کے تحت کارروائی سول نوعیت کی نہیں ہوتی۔‘
جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ ’اگر انتخابات کا مقدمہ ہائی کورٹ سے ہوکر آتا تو کیا سول کیس نہ ہوتا؟‘
جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ’ہائیکورٹ کا آئینی اختیار سپریم کورٹ سے زیادہ ہے۔‘
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ’ہائیکورٹ سے اپیل آئے تو آپ کے مطابق عدالتی دائرہ کار محدود ہے۔ نظر ثانی کیس میں آپ کا موقف ہے کہ دائرہ محدود نہیں۔ کیا یہ بنیادی حقوق کے مقدمے کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں؟‘
جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ ’سپریم کورٹ کیوں اپنے دائرہ اختیار میں ابہام پیدا کرے؟‘
Urdu News
May 23, 2023 13:40 GMT+5
تقریباً 10 گھنٹے پہلے
پنجاب اسمبلی انتخابات کے کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ ’نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن نے نئے نکات اُٹھائے ہیں۔ نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائےجا سکتے۔ الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے۔‘
پی ٹی آئی کے جواب کے مطابق ’عدالت نے اپنے فیصلے میں کوئی تاریخ نہیں دی۔ عدالت نے 90 روز میں انتخابات کے لیے ڈیڈلائن مقرر کی۔ صدر مملکت نے انتخابات کےلئے 30 اپریل کی تاریخ دی۔الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کی تاریخ کو تبدیل کر دیا۔‘
جواب میں کہا گیا ہے کہ ’سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار دے کر 30 اپریل کی تاخیر کو کور کیا۔ عدالت نے فیصلے میں 13 دن کی تاخیر کو کور کیا۔ الیکشن کمیشن کے کہنے پر سپریم کورٹ آئین میں ترمیم نہیں کر سکتی۔ الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے۔‘
جواب کے مطابق آئین کے بغیر زمینی حقائق کو دیکھنے کی دلیل نظریہ ضرورت اور خطرناک ہے۔
Urdu News
May 23, 2023 13:29 GMT+5
تقریباً 10 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی انتخابات کے کیس کی سماعت
سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی انتخابات کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔
دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ تحریک انصاف سمیت کسی فریق کے جواب کی کاپی نہیں ملی۔ تمام جوابات کا جائزہ لینے کے لیے موقع دیا جائے۔‘
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ’آپ اپنی درخواست پر تو دلائل دیں۔ آئندہ سماعت پر کوئی نیا نکتہ اٹھانا ہوا تو اٹھا سکتے ہیں۔‘
الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے دلائل کا آغاز کر دیا۔
Urdu News
May 23, 2023 13:39 GMT+5
تقریباً 9 گھنٹے پہلے
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں آٹھ جون تک توسیع کر دی ہے۔
دورانِ سماعت عمران خان نے موقف اپنایا کہ ’ایک قاتلانہ حملہ ہوا، دوسرا ہوا، وزیر داخلہ کا بیان آیا میری جان کو شدید خطرہ ہے۔ گھر سے باہر نکلتا ہوں تو میں اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر نکلتا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وزیر داخلہ میرا مخالف ہے وہ کہہ رہا ہے جان کو خطرہ ہے۔ مجھے بھی معلوم ہوا جان کو خطرہ ہے۔میں شاملِ تفتیش ہونا چاہتا ہوں میرے گھر آجائیں، میں شامل تفتیش ہو جاؤں گا۔‘
انسداد دہشتگردی کے جج نے کہا کہ ’آپ کی درخواست آگئی ہے میں اس پر حکم نامہ جاری کروں گا۔‘
Urdu News
May 23, 2023 14:15 GMT+5
تقریباً 12 گھنٹے پہلے
سابق وزیراعظم عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور موقف اپنایا کہ ’ایک قاتلانہ حملہ ہوا، دوسرا ہوا، وزیر داخلہ کا بیان آیا میری جان کو شدید خطرہ ہے۔ گھر سے باہر نکلتا ہوں تو میں اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر نکلتا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وزیر داخلہ میرا مخالف ہے وہ کہہ رہا ہے جان کو خطرہ ہے۔ مجھے بھی معلوم ہوا جان کو خطرہ ہے۔میں شاملِ تفتیش ہونا چاہتا ہوں میرے گھر آجائیں، میں شامل تفتیش ہو جاؤں گا۔‘
انسداد دہشتگردی کے جج نے کہا کہ ’آپ کی درخواست آگئی ہے میں اس پر حکم نامہ جاری کروں گا۔‘
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں آٹھ جون تک توسیع کر دی ہے۔
Urdu News
May 23, 2023 11:15 GMT+5
تقریباً 12 گھنٹے پہلے
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ ’پنجاب کے جو مقدمات تھے ان میں جے آئی ٹی نے کیسے کام کیا؟
عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی بنائی گئی اور پوری جے آئی ٹی زمان پارک میں آئی اور شاملِ تفتیش کیا گیا۔
عمران خان نے جج کے شاملِ تفتیش کے استفسار پر اپنے وکیل کے ساتھ سرگوشی کی۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے سیکورٹی تھریٹس تھے کیسے شاملِ تفتیش ہوتا؟‘
جج نے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ ’جب عمران خان پولیس لائنز حراست میں تھے تو اس وقت شاملِ تفتیش کیوں نہیں کیا گیا؟‘
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ’اس وقت نیب کی حراست میں تھے۔‘
جج نے ریمارکس دیے کہ ’پھر نیب کیس لاء بتا دوں ایک دفعہ حراست میں ملزم ہو تو شاملِ تفتیش کیا جائے۔‘
Urdu News
May 23, 2023 11:12 GMT+5
تقریباً 12 گھنٹے پہلے
عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چار مقدمات میں جے آئی ٹی بنی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا عدالتی حکم نامہ پیش کیا، 27 مارچ کو ایک ہی حکم نامہ ہوا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’نوٹسز ہوتے رہے کہ چھ اپریل، اٹھارہ اپریل کو پیش ہوں یہ پیش نہیں ہوئے۔ تین مئی کو کہا کہ اگلی تاریخ میں لازمی پیش ہوں لیکن پھر بھی شاملِ تفتیش نہیں ہوئے۔‘
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ ’آپ نے یہ نہیں دیکھا کہ آپ کو ڈائریکشن ہوئی ہے۔ آپ نے عمران خان کے پاس جانا تھا۔‘
پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ’ہدایت دیں ملزم مقدمات میں شاملِ تفتیش ہو۔‘
Urdu News
May 23, 2023 11:12 GMT+5
تقریباً 12 گھنٹے پہلے
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ’مجموعی طور پر آٹھ مقدمات ہیں، ہم آئی او کو تمام بیانات دے چکے ہیں۔‘
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ ’آپ صرف ابھی تک ایک مقدمہ میں شامل تفتیش ہوئے ہیں۔‘
جس پر اُنہوں نے بتایا کہ ’تمام مقدمات میں جوائنٹ انویسٹی گیشن بنائی گئی ہے۔ جے آئی ٹی بنی اور ہم شامل تفتیش ہوئے۔ تفتیشی افسران کے لیے دستخط شدہ بیانات آگئے ہیں۔‘
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اگر ان کے مزید بھی کوئی سوال ہیں تو ہم ان سے تعاون کریں گے۔ لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کمرہ عدالت میں ہی شامل تفتیش کرایا۔ ہماری استدعا یہی ہے کہ کمرہ عدالت میں ہی شامل تفتیش کیا جائے۔‘
جج نے ریمارکس دیے کہ ’آپ تو ایک کیس میں شامل تفتیش ہو چکے اسی پر دلائل دے دیں۔‘
جس پر وکیل سلمان صدر نے کہا کہ وہ ایک ساتھ ہی دلائل دینا چاہتے ہیں۔ ’آج ہم نے نیب کے دفتر بھی جانا ہے۔ آٹھ جون تک دیگر کیسز میں بھی ضمانتوں پر ہیں۔‘
Urdu News
May 23, 2023 11:02 GMT+5
تقریباً 13 گھنٹے پہلے
سابق وزیراعظم عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ’مجموعی طور پر آٹھ مقدمات ہیں، ہم آئی او کو تمام بیانات دے چکے ہیں۔‘
Urdu News
May 23, 2023 10:48 GMT+5
تقریباً 13 گھنٹے پہلے
احتساب عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 31 مئی تک درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔
بشریٰ بی بی کی پانچ لاکھ مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظورکی گئی ہے۔
Urdu News
May 23, 2023 10:45 GMT+5
تقریباً 13 گھنٹے پہلے
سابق وزیراعظم عمران خان آٹھ مقدمات میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ہیں۔
منگل کو عمران خان کے جونیئر وکیل علی اعجاز بٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اُن کے موکل کچھ دیر تک عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔ جس کے بعد عدالت نے عمران خان کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔
Urdu News
May 23, 2023 10:43 GMT+5
تقریباً 13 گھنٹے پہلے
سابق وزیراعظم عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی میں پیشی کے لیے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہو گئے ہیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے نیب جائیں گے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی آٹھ مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پیشی کے سلسلے میں اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس اور نیب راولپنڈی آفس کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے نیب کے ’کال اپ‘ نوٹس کے جواب میں تحریری جواب جمع کرایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں جواب دینے کی بات تو بعد میں آئے گی، پہلے میرے کپڑے اور شیونگ کٹ تو زمان پارک کے پتے پر بھجواؤ جو پولیس لائن میں رہ گئے تھے۔‘
انہوں نے جواب میں کہا تھا کہ ’نیب کی جانب سے بنایا گیا کیس غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ’نیب کا کیس کو انکوائری سے انویسٹی گیشن میں بدلنا سیاسی فیصلہ ہے۔‘
Urdu News
May 23, 2023 10:24 GMT+5
تقریباً 14 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا گزشتہ روز جنرل عاصم منیر کے حوالے سے ٹویٹ سفید جھوٹ ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جنرل عاصم منیر نے (بطور ڈی جی آئی ایس آئی) عمران خان کو بتایا تھا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ ’جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ عمران خان کے اہل خانہ کی کرپشن تھی، یہ بات 100 فیصد درست ہے کیونکہ میرے ذاتی علم میں بھی ہے۔ بلا خوف و تردید کہتا ہوں کہ عمران خان نے جھوٹ بولا۔‘
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز اتوار کو برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مضمون’کم گو پاکستانی جنرل کی عمران خان کے خلاف جنگ‘ کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’��س مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے جنرل عاصم کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ پر مجبور کیا کیونکہ انہوں نے مجھے میری اہلیہ بشریٰ بیگم کی کرپشن کے شواہد (کیسز) دکھائے۔‘
Urdu News
May 23, 2023 09:45 GMT+5
تقریباً 11 گھنٹے پہلے
نو مئی کے واقعات: قومی اسمبلی میں قرارداد مذمت منظور
پاکستان کی قومی اسمبلی نے نو مئی کے واقعات پر قرارداد مذمت منظور کر لی ہے۔
پیر کو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کے شرمناک اور بزدلانہ واقعات قابل مذمت ہیں۔ یہ ایوان مسلح افواج ہے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے، ملوث عناصر کے خلاف موجودہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے، ملوث عناصر، معاون، مددگاروں کے خلاف آرمی ایکٹ 1956، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔
’شرپسندانہ واقعات میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کے خلاف ملک کے موجودہ قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔‘
Urdu News
May 23, 2023 12:49 GMT+5
تقریباً 14 گھنٹے پہلے
جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ عمران خان کے اہل خانہ کی کرپشن تھی: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا گزشتہ روز جنرل عاصم منیر کے حوالے سے ٹویٹ سفید جھوٹ ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جنرل عاصم منیر نے (بطور ڈی جی آئی ایس آئی) عمران خان کو بتایا تھا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ ’جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ عمران خان کے اہل خانہ کی کرپشن تھی، یہ بات 100 فیصد درست ہے کیونکہ میرے ذاتی علم میں بھی ہے۔ بلا خوف و تردید کہتا ہوں کہ عمران خان نے جھوٹ بولا۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button