
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ڈی جی آڈٹ کو آڈٹ پیراز کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں ڈی جی آڈٹ شیخ ندیم بھی موجود تھے۔ جبکہ اس اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ فضل الٰہی، برانچ آڈٹ آفیسر شاہد یوسف بھٹی اور محمد فرحان نے شرکت کی۔اس کے ساتھ ساتھ جوائنٹ سیکریٹری غلام رسول انجم، ڈائریکٹر پی پی ایم سی میاں بشارت، آڈٹ آفیسر عارف اقبال، آڈٹ آفیسرمحمداقبال اور آڈٹ آفیسر محمد اکرام بھی موجود تھے۔ ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں لیسکو کے چیف انجینئر او اینڈ ایم طاہر مئیو، سی ایس ڈی رائے محمد اصغر، چیف فنانس آفیسر بشری عمران، چیف انجینئر سرور مغل، چیف انجینئر آصف مجید ، ڈی جی ایمپلیمینٹیشن ضمیر حسین کلاچی، ایس ای سول محمد فرقان سمیت تمام سرکلز کے ایس ایز نے بھی شرکت کی۔
آڈٹ اجلاس کے دوران2010-11 سے 2016-17 تک کے آڈٹ پیروں کا جائزہ لیا گیا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ڈی جی آڈٹ کو آڈٹ پیراز کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔