
بینک آف پنجاب کا ایل ڈی اے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
بینکنگ سیکٹر کے تعاون سے ریسورس جنریشن کے لیے بہتر مواقع حاصل کیے جائیں گے۔محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں میں بینک آف پنجاب کی جانب سے سرمایہ کاری بارے بریفنگ دی گئی۔بینک آف پنجاب نے ایل ڈی اے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بینک آف پنجاب میگا منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گا۔
اس موقع پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بینکنگ اور کارپوریٹ سیکٹر کے تعاون سے مارکیٹ کو ایکسپلور کیا جائے گا۔ بینکنگ سیکٹر کے تعاون سے ریسورس جنریشن کے لیے بہتر مواقع حاصل کیے جائیں گے۔ مارکیٹ میں بدلتے ہوئے رجحانات کو اپنانے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر اقدامات کرنے ہونگے۔
اجلاس میں گروپ ہیڈ بینک آف پنجاب اسٹریٹیجی اینڈ اسٹریٹجک انیشئیوٹیو نوفیل داو¿د اور ندیم عارف بٹ ہیڈ پبلک سیکٹر ڈیپازٹ ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل ڈی جی عمران علی، ایڈیشنل ڈی جی سید منور بخاری ، چیف انجینئر اسرار سعید ، ڈائریکٹر لاہور ڈویڑن جاوید چوہان اور ڈائریکٹر ہاو¿سنگ ٹین رابیل بٹ نے شرکت کی۔