اداریہ

پاک فوج کو پاک عوام سے لڑانے کا "آیون فیلڈی پلان "….. حافظ شفیق الرحمن

کرپٹ لیڈروں نواز شریف اور مسٹر زرداری اور مسز زرداری کی کرپشن کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔ ملک میں نظام انصاف قائم کر نے لیے رول آف لاء کے قیام و استحکام کے لیے جد و جہد جاری رکھیں گے۔

با اصول اور باکردار لیڈر عمران خان نے 27 برس قبل واضح کردیا تھا کہ تحریک انصاف کی رکنیت کا پہلا حلف ایاک نعبد و ایاک نستعین ہے۔ ہم اللہ کے سوا کسی طاقت کی پوجا پاٹ اور بندگی نہیں کرتے اور کسی نام نہاد قومی و بین الاقوامی طاقتور ادارے سے مدد کے طلب گار و خواستگار نہیں کہ اللہ رب العالمین ہی ہمارا معین و مددگار ہے اور ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں۔ کرپٹ لیڈروں نواز شریف اور مسٹر زرداری اور مسز زرداری کی کرپشن کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔ ملک میں نظام انصاف قائم کر نے لیے رول آف لاء کے قیام و استحکام کے لیے جد و جہد جاری رکھیں گے۔
آج جولائی 2023 ء میں بھی وہ اسی اصولی مؤقف پر چٹان کی طرح ڈٹا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کے حکمران اس کے ساتھیوں پر بد ترین تشدد اور فسطآئی حربے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ ” باالجبر پریس کانفرنس پروجیکٹ” کے ذریعے انہیں پی ٹی آئی سے لآتعلقی کا اعلان کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ مقصد خان کو تنہا کرنے کی اپنی سی کوشش ہے۔ اس جبر ناروا کے باوجود عالم یہ ہے کہ قومی و بین الاقوامی سرووں کے مطابق تادم تحریر 90 فیصد ووٹ بنک اس کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔ جب بھی عام انتخابات ہوئے تو ووٹرز اسی کی کال پر لبیک کہیں گے۔
ان شاء اللہ
اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوا کرتے ہیں۔
صبر بے چارگی اور بزدلی کا نام نہیں ۔۔۔ صبر غالب آنے والی ناقابل تسخیر شاندار طاقت ہے۔ اسی لیے اللہ صبر کرنے والوں کو ساتھ دیتا ہے۔
مرشد معنوی صحافت کے بطل جلیل ، نقیب حریت-فکر اور مجاہد ختم نبوت مدیر- شہیر ہفت روزہ چٹان حضرت آغا شورش کاشمیری نے 1965ء کی سترہ روزہ جنگ میں پاک فوج کے حق میں 100 سے زائد جنگی ترآنے سپرد قرطاس کیے ۔ یہ اردو ادب کا ورلڈ ریکارڈ ہے جبکہ حامد میر اور عامر میر کے باپو وارث میر نے 1970ء کی جنگ میں پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کے خلاف بیسیوں کالمز لکھے ۔۔۔ اس صلے میں ڈھاکہ میں مودی کی لیڈی وائسرائے حسینہ واجد نے وارث میر کو بعد از مرگ بنگلہ دیش کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا ۔ اس موقع پر پاک افواج کے خلاف ہرزہ سرائی پر حامد میر مسکرا اور تالیاں بجا کر داد دیتا رہا۔ سنا ہے یہی حامد میر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا بلیو آئیڈ بوائے بنا ہوا ہے۔۔۔۔بات ہو رہی تھی مرشد کی ۔۔۔ پاک فوج بارے مرشد کریم حضرت آغا شورش کاشمیری رحمۃ اللہ علیہ نے جو کہا ، وہ آج بھی ہمارے ایمان ، شعور اور تحت الشعور کا حصہ ہے۔

الجہاد و والجہاد
پاک فوج زندہ باد
ناسخ- شر و فساد
پاک فوج زندہ باد

دیکھیں پی ٹی آئی کا کوئی نقصان نہیں ہوا صرف فصل تباہ ہوئی ہے ، زمین سلامت ہے اور بحمد للہ فولادی اعصاب کے مالک ” کسان ” کا حوصلہ جوان اور عزم بلند ہے ۔۔۔ اس عبوری آزمائشی موسم کے باوجود پہلے سے بھی بہتر اور زرخیز فصل تا حد نگاہ کھلکھلاتی اور لہلہاتی دکھائی دیتی ہے۔ اب عظیم محب وطن اور محبوب-عوام قائد اور عمران کا یہ نعرہ ہر پاکستانی کے دل پر نقش ہو چکا ہے۔

ملک بھی ہمارا ہے ۔۔۔ عوام بھی ہمارے ہیں ۔۔۔ اور ۔۔۔ پاک فوج بھی ہماری ہے۔ ہم عوام اور فوج کو آپس میں لڑانے اور مد مقابل کھڑا کرنے کے ” آیون فیلڈی پلان ” کو فلاپ کر کے رہیں گے۔ یہ انڈین لابی کا پلان ہے کہ پاک فوج اور عوام کو آپس میں دست و گریباں کردیا جائے ۔ نواز شریف ، فضل الرحمن ، شہباز شریف ، مریم نواز ، خواجہ آصف ، رانا ثناء اللہ ، پرویز رشید اور دلال صحافی انصار عباسی ، عرفان صدیقی ، طلعت حسین ، مطیع اللہ جان ، سلیم صافی ، جاوید چوہدری ، سہیل وڑائچ ، شاہزیب خانزادہ اور حامد میر اینڈ کمپنی "لمے ڈھڈ” اسی مذموم اور لائق نفریں ریاست دشمن + افواج مخالف انڈین ایجنڈے کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

یہ نغمہ فصل-گل و لالہ کا نہیں پابند
بہار ہو کہ خزاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لا الہ الا اللہ

اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں ۔۔۔۔۔۔ لا الہ الا اللہ

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button