مشرق وسطیٰ

ترقیاتی سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے

ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید کہنا تھا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کے اردگرد حفاظتی اقدامات اور صفائی یقینی بنائی جائے۔ سست روی کا شکار سکیموں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔اس اجلاس میں ڈی ایم ڈیز، تمام ڈائریکٹرز آپریشن و کنسٹرکشن, ڈائریکٹر فنانس نے شرکت کی۔اجلاس میں پانی و سیوریج کی ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا کی طرف سے بیشتر ترقیاتی سکیموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔تمام ڈائریکٹرز کو ترقیاتی کاموں کی رفتار کومزیف تیز کرنے کے احکامات بھی دیے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید کہنا تھا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کے اردگرد حفاظتی اقدامات اور صفائی یقینی بنائی جائے۔ سست روی کا شکار سکیموں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ترقیاتی سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا تمام ڈائریکٹرز کو ڈرینز ڈیسلٹنگ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات دیں تاکہ مون سون میں بارشی پانی کے بہاؤ میں کوئی روکاوٹ پیش نہ آئے۔ایم ڈی واسا نے سختی سے ہدایات دیں کہ شکایات کے ازالہ میں غفلت برتنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔واسا صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے اس کے علاوہ گرمی کے پیش نظر پانی کی کمی والے علاقوں میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور مینٹیننس ڈائریکٹوریٹ کو خراب ہونے والے ٹیوب ویلز کو فوری مرمت کرنے کے احکامات بھی دیے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button