مشرق وسطیٰ
اراضی کی پیمائش کے لئے پٹواری غلام سرور اور پرائیویٹ ملزم سیف الرحمن کو1 لاکھ46 ہزار رشوت لینے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور
دوسرے پٹواری نے مدعی سے 1,00,000 رشوت وصول کی جسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر لاہور ریجن (بی) نے ملزم سیف الرحمن جو چک نمبر42/RB سانگلہ ہل کا رہائشی ہے۔ پٹواری غلام سرور کی ملی بھگت سے زمین کی پیمائش 18کنال 7مرلے کے عوض1 لاکھ46 ہزار روپے رشوت وصول کی جبکہ حقیقت میں زمین موقع پر موجود ہی نہیں تھی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ننکانہ نے ملزم سیف الرحمن کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر اسے گرفتار کر لیا اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا۔ دریں اثناء دوسرے پٹواری نے مدعی سے 1,00,000 رشوت وصول کی جسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔