مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر کا شہر کے مختلف تھانوں، خدمت مرکز اور پولیس تحفظ مرکز کا دورہ

ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ گارڈن ٹاؤن کی عمارت میں SIPSکے تحت جاری کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے تھانہ گلبرگ کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، رپورٹنگ رومز ودیگر سیکشنز کا معائنہ کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی آپریشنزلاہور صادق علی ڈوگرنے تھانہ گارڈن ٹاؤن،تھانہ گلبرگ،خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ اور پولیس تحفظ مرکز کاسرپرائز وزٹ کیا۔ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی، ایس پی ماڈل ٹاؤن و متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ گارڈن ٹاؤن کی عمارت میں SIPSکے تحت جاری کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے تھانہ گلبرگ کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، رپورٹنگ رومز ودیگر سیکشنز کا معائنہ کیا۔ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو تھانوں کی سطح پر امن و امان کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ صادق علی ڈوگرنے تھانوں میں آنے والے سائلین سے ملاقات کی اور اُنکے مسائل بارے استفسار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ تھانہ مظلوم کی دادرسی کا ذریعہ ہیں۔ پولیس افسران کا عمل مظلوم کے لئے طاقت اور ظالم کیلئے عبرت کا نشان ہونا چاہیئے۔ تھانوں میں آئے سائلین سے عزت سے پیش آئیں اور اُن کے مسائل فوری حل کریں۔صادق علی ڈوگرنے پولیس تحفظ سنٹر کا بھی دورہ کیااور پولیس ورکنگ کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے عملہ کوسائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔صادق علی ڈوگر نے کہا کہ افسران و جوان محنت اور لگن سے فرض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button