کاروبار

واسا نے مالی سال 2022-23 کے ریوائزڈ اور 2023-24 کے بجٹ کی تجاویز تیار کر لیں

واسا نے بجٹ میں محصولات کا تخمینہ تو لگا لیا مگر اخراجات محصولات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ واسا مالی سال 2023-24 میں خسارے کا بجٹ منظوری کے لئے پیش کرے گا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ واسا نے مالی سال 2022-23 کے ریوائزڈ اور 2023-24 کے بجٹ کی تجاویز تیار کر لیں۔ واسا چھ ارب 54 کروڑ 55 لاکھ روپے خسارے کا بجٹ پیش کرے گا۔
واسا نے بجٹ میں محصولات کا تخمینہ تو لگا لیا مگر اخراجات محصولات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ واسا مالی سال 2023-24 میں خسارے کا بجٹ منظوری کے لئے پیش کرے گا۔
واسا حکام 6 ارب 54 کروڑ 55 لاکھ روپے خسارے کا بجٹ پیش کریں گے۔ واسا نے مالی سال میں محصولات کی مد میں 10 ارب 64 کروڑ 34 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ واسا نے نادہندگان سے 90 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکوری کا تخمینہ لگا لیا۔
ایکوافائر چارجز کی مد میں 93 کروڑ روپے کے محصولات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ نئے کنکشن، نادہندگان سے ریکوری کی مد میں 4 ارب 43 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ سیوریج چارجز کی مد میں 2 ارب 81 کروڑ روپے محصولات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
مالی سال میں واسا انتظامیہ پنجاب حکومت سے سبسڈی کی مد میں کثیر رقم کی استدعا کرے گی۔ بلوں کی مد میں دو ارب 20 کروڑ جبکہ مون سون کے لئے 50 کروڑ 57 لاکھ روپے مانگے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button