مشرق وسطیٰ

شہر میں ہیٹ ویو، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے،پارکنگ مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے و لیونگ انوائرمنٹ میں بہتری کے لیے قائم کمیٹی کا خصوصی اجلاس۔ اہم شاہراہوں پر سائیکل/موٹر بائیک کے لیے لین مارکنگ کرنے کا فیصلہ۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے و لیونگ انوائرمنٹ میں بہتری لانے کے لیے قائم کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر چیف ٹاو¿ن پلانر شکیل انجم منہاس نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں معظم علی شاہ کیس میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہر میں ہیٹ ویو، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے،پارکنگ کے مسائل حل کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔لاہور کی اہم شاہراہوں پر سائیکل/موٹر بائیک کے لیے لین مارکنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں 9 ماڈل شاہراو¿ں میں سے ایک شاہراہ کو منتخب کیا جائے گا۔شہریوں میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے اقدامات/خصوصی مہم چلانے پر غورکیا گیا۔ سائیکلنگ کے فروغ سے وہیکل سے پیدا ہونے والی آلودگی میں کمی و صحت مند سرگرمیوں کو فروغ کرنے میں مدد ملے گی۔ ہیٹ مینجمنٹ کے لیے آرکیٹیکٹ اور سول انجینیئرز کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں۔ عدالتی احکامات پر ٹریفک کے مسائل اور پارکنگ قوانین پر عملدرآمد رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف ٹائون پلانر شکیل انجم منہاس ، ڈائریکٹر لا قاسم بھٹی ، ڈائریکٹر ٹیپا، ڈی ایس پی ٹریفک و متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button