
ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں اجلاس اورمختلف شاہراؤں کا دورہ
ہارٹیکلچر ڈائریکٹر ز نے تمام زونز کی گرین بیلٹس او رہارٹیکلچر کے کام کے بارے ڈی جی پی ایچ اے کو بریفنگ دی
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صفی اللہ اور تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹر ز نے شرکت کی ۔ ہارٹیکلچر ڈائریکٹر ز نے تمام زونز کی گرین بیلٹس او رہارٹیکلچر کے کام کے بارے ڈی جی پی ایچ اے کو بریفنگ دی۔ڈی جی پی ایچ اے کی گرین بیلٹس پر درختوں کی شجرکاری ،پھولوں کے پلانٹراور پھولوں کی پینری لگانے اورسڑکوں میں سینٹرمیڈین پر شجرکاری کی ہدایات جاری کیں اور اجلاس کے بعد شہر کی مختلف شاہراؤں کا موقع پر جاکر شانوں بابا چوک ، خیابان فردوسی روڈ ،منی مارکیٹ گول چکر ، ایم ایم عالم روڈ پر ہارٹی کلچر کے کام جائزہ لیا ۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے کہا کہ پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی اور ماحول کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ گرین بیلٹس کی نگہداشت پر کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹر زگرین بیلٹس ، پارکوں اور اربن فاریسٹ پر کام کو اپنی نگرانی میں کروائیں ۔