
آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہترین ٹریفک پلان کو پیشگی ترتیب دینا ٹاپ ترجیح قرار
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں مجوزہ منصوبوں کے آغاز سے قبل تمام محکمے مل کر جامع ٹریفک پلان تشکیل دیں۔جاری و مجوزہ منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور میں ترقیاتی کاموں کے گرد ٹریفک مینیجمینٹ پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہترین ٹریفک پلان کو پیشگی ترتیب دینا ٹاپ ترجیح قرار پایا.
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی۔سی ای او سی بی ڈی عمران امین ، سی سی او ایم سی ایل علی بخاری،چیف انجینیئر لاہور رنگ روڈ اتھارٹی وحید انجم۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید چوہان نے شرکت کی ٹیپا، نیسپاک، لیسکو اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے پہلے متبال ٹریفک روٹ دینا ناگزیر ہے جسکے لئیےٹریفک پلان مشتہر بھی کیا جائے۔سی بی ڈی۔ایل ڈی اے۔لاہور رنگ روڈ اتھارٹی اپنے منصوبوں کے ڈیزائین ٹریفک پولیس سے شیئر کریں۔ صوبائی دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کے دوران شہریوں کی سہولت کو بھی مدنظر رکھا جایے۔ شاہدرہ، اکبر چوک، سمن آباد اور لاہور برج کے گرد ٹریفک پلان کا جائزہ لیا گیا۔سی ٹی او لاہور نے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں مجوزہ منصوبوں کے آغاز سے قبل تمام محکمے مل کر جامع ٹریفک پلان تشکیل دیں۔جاری و مجوزہ منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے۔میگا منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک روانی قائم ہوگی۔شہریوں کو آسانی حاصل ہوگی۔ایل ڈی اے، سی بی ڈی اور رنگ روڈ کے چیف انجینئر منصوبوں کے آغاز سے قبل ٹریفک پولیس سے اپنا پلان شیئر کریں گے۔