
پنجاب بھر میں 974ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق1030زخمی ہوئے
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 974ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 542افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ 488معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں ۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات مےں 502ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور26مسافر388اور144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ254ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ، جن میں صوبائی درالحکومت248متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان65حادثات میں 63متاثرین کے ساتھ دوسرے فےصل آباد 61حادثات میں 63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا ۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1030متاثرین میں 843مرد اور191خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 186افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور545افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ303خمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 791موٹرسائیکلز،72آٹورکشے132کاریں ،31وین08مسافربسیں ،15ٹرک اور81دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں ۔