فواد چوہدری کے بیان کو مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر ’ایک نئی مائنس عمران خان پارٹی‘ کی طرف اشارہ سمجھا جا رہا ہے تاہم تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین حسین قریشی نے اس تاثر تردید کی ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’آج اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں سے شاہ محمود قریشی صاحب کی ملاقات پر میڈیا میں جو تاثر دیا جا رہا ہے میں اُس کی تردید کرتا ہوں۔ مخدوم صاحب پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں اور پی ٹی آئی ایک نظریے کا نام ہے، ہم تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
زین قریشی نے مزید لکھا کہ ’شاہ محمود قریشی نے آج تک صرف اصولوں اور خدمت کی سیاست کی۔ نہ کوئی عہدہ نہ کوئی لالچ شاہ صاحب کو خرید سکتی ہے۔ کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں۔‘
اُدھر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی فواد چودھری سے رابطے کی تردید کی ہے۔
انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرا فواد چودھری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔‘