صحت

پنجاب بھرمیں 946ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق1047زخمی ہوئے

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 946ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 580افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔467معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 529ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور31مسافر358اور167پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ251ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت308متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان77حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ دوسرے فیصل آباد 57حادثات میں 64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1047متاثرین میں 872مرد اور182خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 233افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور531افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ290خمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 819موٹرسائیکلز،66آٹورکشے95کاریں،25وین07مسافربسیں،26ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button