جنرل

لاہور پولیس کی جانب سے صوبائی دارلحکومت کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کے لئے کریک ڈاؤن جاری

ملزمان کے قبضہ سے 2224کلو سے زائد چرس،45کلوسے زائد ہیروئن،22کلو سے زائد آئس اور72 ہزار لٹر شراب برآمد ہوئی شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا پولیس کا اولین مشن ہے۔ بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے پولیس نے رواں سال میں اب تک منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران مجموعی طورپر 4314 ملزمان گرفتارکیے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ منشیات فرشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 2224کلو سے زائد چرس،45کلوسے زائد ہیروئن،22کلو سے زائد آئس اور72 ہزار لٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔اسی طرح کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 3598مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 58575پتنگیں اور6397چرخیاں برآمد کیں گئیں ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ قمار بازوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف تھانوں میں 638مقدمات درج کئے گئے،پولیس نے ان ملزمان سے ایک کروڑ30لاکھ24ہزار673 روپے نقدی بھی برآمد کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنیوالے198ملزمان پر مقدمات درج کرتے ہوئے ان ملزمان سے 29کلاشنکوف، 215رائفلز، 150 گنیں، 3085پسٹل اور 48832گولیاں برآمدکی گئیں۔ اسی طرح لاہور پولیس نے ون ویلنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1298ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے ہیں۔
سی سی پی اولاہور نے مزید کہا کہ لاہور پولیس جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے۔صوبائی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا لاہور پولیس کا اولین مشن ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button