جنرل

لاہور کے 111 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ بلاشبہ سٹی ٹریفک پولیس محنتی اور ایماندار فورس ہے، ٹریفک اسسٹنٹس پنجاب ٹریفک وارڈن سروس کی اکائی ہیں

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی ٹی او آفس، ٹریفک اسسٹنس کی بھرتی کو دو سال مکمل، کیک کاٹا گیا، کیک کٹنگ تقریب میں ٹریفک اسسٹنس سمیت برانچ انچارجز، وارڈنز، لیڈی وارڈنز نے شرکت کی، کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے دو سال سروس مکمل ہونے پر ٹریفک اسسٹنٹس کو مبارکباد دی، لاہور میں پانچ سال قبل 373 ٹریفک اسسٹنس بھرتی کئے گئے تھے،31 مئی 2021 کو ٹریفک اسٹنٹس کو دوسرا بیج میں 110 ٹریفک اسسٹنٹس بھرتی ہوئے، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ بلاشبہ سٹی ٹریفک پولیس محنتی اور ایماندار فورس ہے، ٹریفک اسسٹنٹس پنجاب ٹریفک وارڈن سروس کی اکائی ہیں،سٹی ٹریفک پولیس، پنجاب پولیس کا چہرہ ہے، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ نئے ٹریفک سسٹم لانے کا مقصد شہریوں کو ریلیف دینا ہے، ٹریفک اسسٹنٹس، وارڈنز کے شانہ بشانہ بخوبی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے قومی و بین الاقوامی ہر ایونٹس بہترین فرائض سرانجام دئیے،سٹی ٹریفک پولیس کی تاریخ بے شمار ایمانداری اور بہادری کے واقعات سے بھری پڑی ہے، وارڈنز ٹریفک کی روانی کےساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button