مشرق وسطیٰ

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا سیلابی یا ہنگامی صورتحال میں استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لینے کے لیے ریسکیو ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ریسکیو اکیڈمی میں ایمرجنسی تربیتی سیمولیٹر کا دورہ کیا اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈی جی پی ڈی ایم کا فلڈ ریسپانس اور تیاری بارے تبادلہ خیال بھی کیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عمران قریشی کا سیلابی یا ہنگامی صورتحال میں استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لینے کے لیے ریسکیو ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ ، رجسٹرار اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد نے ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر افسران کا استقبال کیا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ریسکیو اکیڈمی میں ایمرجنسی تربیتی سیمولیٹر کا دورہ کیا اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈی جی پی ڈی ایم کا فلڈ ریسپانس اور تیاری بارے تبادلہ خیال بھی کیا۔
اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ریسکیو کے پیشہ ورانہ ریسپانس اور صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ پی ڈی ایم اے ریسکیو 1122 کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلڈ سیزن میں پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ریسکیو اور فلڈ فور کاسٹنگ کے کنٹرول روم بھی مکمل فعال ہونگے اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بروقت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
بعد ازاں ورلڈ بینک کے 5 رکنی وفد کی پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر آفس آمد ہوئی ، پی ڈی ایم اے افسران نے ہیڈ کوارٹر آفس آمد پر وفد کا استقبال کیا
اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی نے محکمانہ ذمہ داریوں بارے وفد کو بریفنگ دی اور کہا کہ پی ڈی ایم اے جدید سسٹم سے لیس اور کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ ہنگامی حالات میں بروقت ریسپانس اور موثر رپورٹنگ کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز قائم ہیں اور دیہات کی سطح پر 4000 سے زائد دیہی رپورٹنگ سنٹرز بھی قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سے 24/7 صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اربن اور ریور فلڈنگ سے بچنے کے لیے بارشی اور سیلابی پانی کی گزرگاہوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانا ہو گا ، اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتاتا سیلابی صورتحال میں 11 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ اربن فلڈنگ کے لیے پنجاب کے 6 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔جبکہ انڈسٹریل ڈائزاسٹر سے بچاو کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
ورلڈ بینک کے نمائندوں نے اسٹیٹ آف دی آرٹ صوبائی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا وفد میں شامل شرکاء نے گفتگو میں پی ڈی ایم اے کے پیشہ وارانہ ریسپانس اور صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ ورلڈ بینک پنجاب میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ کے پھیلاو کو روکنے کے لیے پی ڈی ایم اے کا کردار قابل تحسین ہے ، کووڈ کے دوران پی ڈی ایم اے کے بروقت اقدامات سے پنجاب میں شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا اور سیلاب میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کام کو بروقت یقینی بنایا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button