
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ورلڈ بینک کے وفدکی ملاقات ۔
لاہور میں گرین بلڈنگ کے فروغ کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے اقدامات کرنے پر اتفاق ۔ ایل ڈی اے کے قوانین میں روف ٹاپ گارڈننگ کی شرخ بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے۔کمشنر لاہور
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ورلڈ بینک کے وفدنے گزشتہ روز ایل ڈی اے آفس میں ملاقات کی۔وفد میں چارلس سکنیدر( Charles Schneider) سینئر پرائیویٹ سیکٹر اسپیشلسٹ اور ریشما آفتاب پرائیویٹ سیکٹر اسپیشلسٹ شامل تھے۔
دریں اثناءکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گرین بلڈنگ پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے وفد، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور میں گرین بلڈنگ کے فروغ کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔لاہور میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں گرین بلڈنگ کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائیویٹ سیکٹر، بلڈرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو گرین بلڈنگ میں سرمایہ کاری و فروغ کی طرف لایا جائے گا۔گرین بلڈنگ کے فروغ کے لیے ورلڈ بینک پروگرام افسران کو ٹیکنیکل سپورٹ و ٹریننگ بھی فراہم کرے گا۔
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے وفد کو بتایا کہ ایل ڈی اے کے قوانین میں روف ٹاپ گارڈننگ کی شرخ بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے۔ پہلے سے قائم املاک کو بھی روف ٹاپ گارڈننگ اور سولر سسٹم کی تنصیب کی طرف لایا جا رہا ہے۔ شہریوں میں گرین بلڈنگ، روف ٹاپ گارڈننگ ، اور شجرکاری کے فروغ کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ ایل ڈی اے کے تعاون سے پرائیویٹ ہاو ¿سنگ سوسائٹیوں میں بھی شجرکاری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ چیف ٹاو ¿ن پلانر شکیل انجم منہاس نےااجلاس میں ایل ڈی اے کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔پی ایچ اے، ایم سی ایل، محکمہ جنگلات، زراعت، ایل ڈی اے اور دیگر محکموں کے تعاون سے گرینری و شجرکاری پر ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں سی ای او ایم سی ایل علی عباس بخاری، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویڑن جاوید چوہان، چیف ٹاو ¿ن پلانر شکیل انجم منہاس ، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر لا قاسم بھٹی ، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران و دیگر افسران نے شرکت کی۔