مشرق وسطیٰ

گجر پورہ انویسٹی گیشن پولیس نے06 سالہ پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے سنگدل دادا کوگرفتار کر لیا

ملزم اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، ملزم اپنے بیٹے کو بلیک میل کرتارہاکہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌گجر پورہ انویسٹی گیشن پولیس نے06 سالہ پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے سنگدل دادا کوگرفتار کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز احمد زنیر چیمہ نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ گجر پورہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 06سالہ پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا سنگدل دادا نذیر احمد کو گرفتارکر لیا ہے۔ ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ملزم نے اپنے پوتے کو اغواء کیا اور بیٹے کو بلیک میل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے۔ بیوی کو طلاق نہ دینے کی صورت میں ملزم پوتے غلام مصطفےٰ کے قتل کی دھمکیاں دیتا رہا۔ نتائج نہ ملنے پر ملزم نے اپنے پوتے کو قتل کر کے لاش چائنہ سکیم گندے نالے کے قریب پھینک دی۔ایس پی احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ ملزم نذیر قتل کی سنگین واردات کے بعدموقع سے فرار ہو گیا تھا جس کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہوئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز احمد زنیر چیمہ نے مزید کہا کہ پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button