
پنجاب اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
قبل ازیں گوجرانوالا کی عدالت نے سابق وزیراعلٰی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے انہیں دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔