
سی سی پی او الیون اور کمشنر الیون کے درمیان ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کا انعقاد، سی سی پی او الیون نے6وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا
کھیلوں کا انعقاد انسان کو ٹیم سپرٹ، حوصلہ اور برداشت سکھاتا ہے۔ دوستانہ میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا ایسے صحت مند مقابلوں کا انعقاد آئندہ بھی کرواتے رہیں گے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ
لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی سی پی او لاہور الیون اور کمشنر لاہور الیون کی ٹیموں کے درمیان ایل سی سی اے گراونڈ میں گزشتہ روز ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ منعقد ہوا۔ سی سی پی او الیون کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد6وکٹوں سے میچ اپنے نام کر لیا۔کھیل کے دوران سی سی پی او الیون کی طرف سے محمد مزمل نے 85 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ محمد حارث نے اپنی بہترین بیٹنگ سے 49رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔کھیل کے دوران سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اپنی نپی تلی سپن باؤلنگ سے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر سی سی پی او لاہور نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد انسان کو ٹیم سپرٹ، حوصلہ اور برداشت سکھاتا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دوستانہ میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ ایسے صحت مند مقابلوں کا انعقاد آئندہ بھی کرواتے رہیں گے۔