مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اتوار کے روز بھی شہری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فیلڈ میں متحرک۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کاچھٹی کے روز سمن آباد انڈرپاس اور لاہور برج کا دورہ۔ اہداف کے حصول کے لیے مزید افرادی قوت لگائی جائے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت دونوں منصوبوں کو وزیر اعلی پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن پر ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ لاہور برج پر بیوٹیفکیشن کے کام کے آغاز کیا جائے‘ خوبصورت ہارٹیکلچر ورک کیا جائے۔ محمد علی رندھاوا کی ہدایت

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اتوار کے روز بھی شہری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فیلڈ میں متحرک رہے۔ کمشنر لاہور نے چھٹی کے روز سمن آباد انڈرپاس اور لاہور برج کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
چیف انجینئر اسرار سعید نے کام کی پراگرس پر کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔لاہور برج توسیعی منصوبے پر برج کا مین کام کل رات تک مکمل کر لیا جائے گا۔لاہور برج منصوبے پر کل سے فنشنگ کے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
کمشنر لاہور نے سمن آباد انڈرپاس کے دونوں اطراف جاری کام کی پراگرس کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ انڈر پاس سے منسلک سلپ روڈز پر بھی کام جلد مکمل کیا جائے۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہر شفٹ کے اہداف مقرر کر دیئے اور ہدایت کی کہ ہر صورت اہداف حاصل کیے جائیں‘ اہداف کے حصول کے لیے مزید افرادی قوت لگائی جائے۔دونوں منصوبوں کو وزیر اعلی پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن پر ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔دونوں منصوبوں کے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو باقاعدگی سے دن رات وزٹ کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور نے لاہور برج پر بیوٹیفکیشن کے کام کے آغاز کرنے اور خوبصورت ہارٹیکلچر ورک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button