مشرق وسطیٰ

انسداد سموگ کے حوالے عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی واک

لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی اور گوورنمنٹ کنمپری ہنسو ہائرسکینڈری سکول وحدت روڈ لاہور کے اشتراک سے سموگ کے انسداد کیلئیے آگاہی سیشن اور واک کا انعقاد کیاگیا

پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی اور گوورنمنٹ کنمپری ہنسو ہائرسکینڈری سکول وحدت روڈ لاہور کے اشتراک سے سموگ کے انسداد کیلئیے آگاہی سیشن اور واک کا انعقاد کیاگیا، جسمیں سکول کے ہیڈز نے اپنے عملہ سمیت شرکت کی. آگاہی سیشن میں شریک طالبات اور دیگر شرکا میں لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کی ٹیم نےمعلوماتی پمفلٹ تقسیم کیئے، بعد ازاں سکول میں اینٹی سموگ کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا. آگاہی سیشن کے خطاب میں پرنسپل اور دیگران نےکہا تحفظ ماحول کے حوالہ سے حکومت کے وضع کردہ قوانین پر عملدرآمد اور ماحول دوست اقدامات کو بذات خود بروئے کار لانا ہم سب کی اجتماعی قومی ذمہ داری ہے.سموگ سے تحفظ کے حوالہ سے تمام تر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے.انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر پانی زیادہ پینا چاہیے،طالبات اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں،سڑکوں پر زیادہ چلنے سے پرہیز کریں، گھروں کی صفائی کے لیے گیلا کپڑا استعمال کریں، ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کریں،گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں اور سفر کے دوران اور بعد میں آنکھوں کو پانی سے دھوئیں.آخر میں لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. تعلیمی اداروں سے یہ بچے اس مہم کا پیغام لے جا کر اپنے گھروں تک پہنچائیں گے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button