انٹرٹینمینٹ

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے 29رکنی وفد نے الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ کیا۔

واضح رہے الحمراء آرٹ میوزیم میں گاہے بگاہے پنجا ب سمیت ملک بھر مختلف سکول، کالجز و یونیورسٹیوں کے وفد دورے کرتے ہیں اور میوزیم میں ا ٓویزاں کام کو بے پناہ پسند کرتے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے 29رکنی طالبات کے وفد نے الحمراء آرٹ میوزیم، الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ الحمراء سٹاف نے وفد میں شامل مستقبل کے آرٹسٹ طالبات کو الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں 116آرٹسٹوں کے244فن پارے دیکھا ئے اور بریف کیا۔واضح رہے الحمراء آرٹ میوزیم میں گاہے بگاہے پنجا ب سمیت ملک بھر مختلف سکول، کالجز و یونیورسٹیوں کے وفد دورے کرتے ہیں اور میوزیم میں ا ٓویزاں کام کو بے پناہ پسند کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں غیر ملکی وفود بھی الحمراء آرٹ میوزیم کے فن پاروں کو خصوصی طور پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کو فن کی خدمت کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں،الحمراء آرٹ میوزیم آرٹ کے خزانے سے مالا ما ل ہے،یہ کام نئی نسل کے آرٹسٹوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button